جیسے کے ہم جانتے ہیں زندگی میں زندہ رہنے کیلئے اچھا کھانا پینا کتنی ضروری ہے اور اگر گھر کا کھانا اچھا نہیں ہو گا تو ہم بیمار پڑ جائیں گے اورجہاں کھانے کی بات ہو رہی ہو تو پھر سب سے پہلے بات آتی ہے گھر کے کچن کی تو بہت سی خواتین جو شوق سے کھانا بناتی ہیں وہ کچن بھی بہت صاف رکھتی ہیں اورصاف ہونا بھی چاہیے پر آج ہم یہاں صفائی کی نہیں بلکہ کچھ اہم ٹپس شئیر کرنے کیلئے آئیں ہیں جوکے نہایت ہی مفید ہیں اور گھر کی خواتین کیلئے بہت آسانی پیدا کرے گی تو چلیئے بڑھتے ہیں ٹپس کی طرف۔۔۔
1۔ ادرک اور لہسن کا پیسٹ۔
بہت سی خواتین کیا کرتی ہیں وہ ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک ہی بار بنا کررکھ لیتی ہیں مگر وہ 2 سے 3 دن میں سبز ہونے لگتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ خراب ہو جاتا جس کی وجہ سے وہ پھینکنا پڑتا ہے ، تو اُسے سبز ہونے سے بچانے کیلئے اس میں تھوڑا سا نمک یا سرکہ یا تیل شامل کر دیں تو یہ فریج کے باہر بھی سبز نہیں پڑے گا اور خوشبو بھی برقرار رہے گی۔
2۔ چقندرکی رنگت برقراررکھنے کیلئے۔
چقندر کی رنگت اورذائقہ برقرار رکھنے کیلئے اسے صرف 15 منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
3۔ لہسن کا چھلکا جلدی اُتارنے کا طریقہ۔
لہسن کا چھلکا جلدی اتارنے کیلئے 4 کپ پانی کو اُبال کر اس میں لہسن ڈال دیں اور 2 سے 3 منٹ پکاتے رہیں اسکے بعد لہسن کا چھلکا اتاریں تو جلدی ہی اُتر جائے گا۔
4۔ فریج کی بدبو ختم کرنے کیلئے۔
اگر آپ کے فریج سے بدبوآتی ہے تو ایک پیالی میں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر کُھلا چھوڑدیں اس سے فریج کی بدبو بھی ختم ہو جائے گی اور کھانے کی چیزوں میں سے مہک بھی نہیں آئے گی۔
5۔ گوشت کی بساند کیلئے۔
گوشت کی بساند ختم کرنے کیلئے ایک کھانے کا چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور گوشت دس منٹ بعد دھو لیں۔
6۔ ہاتھوں سے لہسن کی بدبودور کرنے کیلئے۔
ہاتھوں سے لہسن کی بو دورکرنے کیلئے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کران پر سٹیل کا چمچ رگڑیں بو دور ہو جائے گی اور اس کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھو لیں۔