جیسے کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے بچوں اور بڑوں میں یہ مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں کہ وہ بہت جلد تھک جاتے ہیں کوئی بھی کام ہو ایک مخصوص وقت کے بعد اُن کی انرجی ختم ہو جاتی ہے اور وہ نڈھال ہو جاتے ہیں اور ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ اُن کی باڈی میں کیلشیم کی کمی ہوتی ہے جس سے اُن کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور دوسرا یہ موبائل فون جس کے آنے سے بہت سے بڑوں اور خاص کربچوں کی بہت سی جسمانی سرگرمیاں ختم کر دی ہیں اور وہ صرف ایک کمرے اور موبائل تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اسی لیے ہم لائیں ہیں آپ کیلئے ایک ایسا ڈرنک جس کو پینے سے آپ کی ہڈیاں نہ صرف مضبوط ہونگی بلکہ کیلشیم کی کمی بھی دور ہو گی اورآپ چُست و توانا محسوس کریں گے ۔
ڈرنک بنانے کا طریقہ
اس کیلئے آپ کو چاہیے 3 عدد سیب اورپہلے آپ نے آدھا کپ سیب کا جوس بنا لینا ہے اور پھراس میں آدھا کپ چُقندر کا جوس ڈالنا ہے اورپھراس میں آدھا چمچ پسا ہو ادرک ڈال کراچھی طرح مکس کر کے پی لینا ہے اور یہ عمل پانچ ہفتے تک جاری رکھنا ہے،آپ خود دیکھیں گے کہ اب آپ کی ہڈیاں کاٖفی مضبوط ہوگئی ہیں اور کوئی درد بھی نہیں ہے اور اٹھتے بیھٹتے جوڑوں کےپٹاخے نکلنا بھی بند ہو گئے ہیں اور کافی چُست بھی محسوس کریں گے خود کو،،اور اس کے ساتھ ہو سکے تو اپنی جسمانی سرگرمیاں زیادہ کریں۔