جتنی تیزی سے وقت چل رہا ہے اگر انسان بھی اتنی تیزی سے کام کرے گا تو ہی وہ زندگی کی اس دوڑ میں جیت سکے گا نہیں تو آنے والے لوگ اِسے پیروں میں روند کر چلے جائیں گے اور تیزی سے کام کرنے کیلئے آپ کا صحت مند، اور چُست ہونا ضروری ہے اور اس سب کیلئے اچھی ورزش ، خوراک اور کچھ ضروری چیزیں کرنا لازمی ہے اور اسی لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے جسم کوچست رکھنے والی ایک چھوٹی سی اہم ٹِپ ہے۔
ایک ٹب میں گرم پانی ڈال کر رکھ لیں اتنا بھی گرم نہ ہو کہ پاؤں نہ ڈال سکیں اور ساتھ ہی اس میں ایک چمچ نمک اور ایک لیموں کاٹ کراس میں ڈال دیں اور پھراس پانی میں اپنے پاؤں 15 منٹ کیلئے بھگو لیں ایسا کرنے سے پاؤں بھی صاف ہوتے ہیں اور جلد نرم و ملائم ہوتی ہے اور کسی بھی قسم کا سٹریس ہو وہ فوری ٹھیک ہو جاتا ہے اور آپ بہت پُرسکون محسوس کرتے ہیں اور اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کے پورے جسم کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے آپ چُست اور فریش ہو جاتے ہیں اور کام کرنے کا بھی مزہ آتا ہے اس لیے اسے اپنی عادت بنا لیں اور ہفتے میں 2 سے 3 بار اپنے پاؤں گرم پانی میں ضرور بھگوئیں اور اپنے دوستوں سے بھی شئیر کریں